نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

جمعرات 7 اگست 2025 12:40

نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اور آئوٹ ڈورایڈور ٹائزرزکے درمیان ملاقات ہوئی، آئوٹ ڈور ایڈور ٹائزرز نے ٹریفک پولیس سے تعاون کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

100سے زائد مقامات پر ٹریفک آگاہی اشتہارات چلائے جائیں گے، اسٹریمرز اور سائن بورڈز پر ٹریفک قوانین کا مواد جاری کیا جائے گا۔

ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔شہر قائد میں جلد ای چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے، فیس لیس سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر خود کار چالان جاری ہوگا۔ چالان ڈاک کے ذریعے شہری کے گھر پہنچے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق چالان کی معلومات ٹریفک پولیس ایپ سے بھی حاصل کی جا سکے گی، شہری زحمت سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :