پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد کے قریب اضافہ

جولائی 2025 میں پاکستانی برآمدات میں 88۔8 فیصد اضافہ،حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالررہا

بدھ 6 اگست 2025 21:55

پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 9 فیصد کے قریب اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر نو فیصد کے قریب اضافہ ہواہے ، جولائی 2025 میں ملکی برآمدات کا حجم دو ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس دوران درآمدات 12.37 بڑھیں جبکہ سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 44 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری تجارتی اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ملکی برآمدات میں 8.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جون 2025 میں برآمدات دو ارب 47 کروڑ ارب ڈالر تھیں۔ اس دوران درآمدات کا حجم5 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا ۔ یوں جون کے مقابلے جولائی میں تجارتی خسارہ 16 فیصد بڑھ کر دو ارب 75 کروڑ ڈالر تک رہا جبکہ جولائی دو ہزار 2024 میں تجارتی خسارہ ایک ارب نوے کروڑ نوے لاکھ ڈالر تھا۔