اوورسیز کےبانڈز کی تبدیلی کی 9مرتبہ مہلت دی گئی ، 99.5فیصد تبدیل ہوچکے ہیں ،وزیرمملکت برائے خزانہ بلا ل اظہر کیانی

جمعرات 7 اگست 2025 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) قومی اسمبلی کووزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلا ل اظہر کیانی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اوورسیز کےبانڈز کی تبدیلی کی 9مرتبہ مہلت دی گئی ہے جن میں کل مالیت کے 742 ارب روپے کے بانڈز میں سے 99.5فیصد تبدیل ہوچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ 0.5فیصد رہ گئے ہیں جن کی مالیت 3 ارب روپے بنتی ہے جنہیں اوورسیز کی درخواستوں کے مطابق نمٹا دیا جائے گا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ اخترعلی کے اوورسیزکےلاکرزاور بانڈز کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ اینڈ ریونیو بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 742 ارب کے بانڈز تھے جسے فیٹف کے جائزہ مدت قبل معطل کیا گیا تھا اور وقفہ وقفہ سے مدت دی گئی کہانہیں نیشنل سیونگ یا دیگرمتبادل بانڈز کی جانب منتقل کیا جائے اور بعض کیسز میں 9 تک مہلت دی گئی اب صرف 0.5فیصد باقی ہیں جو تین ارب روپے کے مساوی ہیں جو بارہا ہدایات اور آگاہی کے باوجود لوگ تبدیل نہیں کراسکے۔

(جاری ہے)

اس طرح کی معطلی پر متعلقہ ادارہ کو آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ سید نوید قمر نے اس ضمن میں بتایا کہ پرائز بانڈز میں لوگ انویسٹ کرتے ہیں اور سارے کیسز میں منی لانڈرنگ مقصد نہیں ہوتا۔ اس کی تصدیق کےلئے کوئی طریقہ کار وضع ہونا چاہئے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 742 ارب کے کل بانڈز میں سے صرف3 ارب روپے کے بانڈز رہ گئے ہیں۔ آگاہی کی بدولت99.5فیصد شرح کامیاب رہی ، مزید بھی اس میں درخواستوں پر بات کی جائے گی ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بھی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق سوال اٹھایا جس پر بلال اظہر کیانی نے تجویز دی کہ اس حوالے سے ایڈیشنل سوال آئے تو اسے بہتر طریقہ سے جواب دیا جائے گا۔