پسرور،مون سون کے موسم میں بیماریوں سے جانوروں کو بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے،ڈاکٹر عقیل سہیل

جمعرات 7 اگست 2025 18:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈویلپمنٹ پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا ہے کہ مون سون کے موسم میں نمی، کیچڑ، گندگی اور درجہ حرارت کی تبدیلی کی وجہ سے جانوروں میں کئی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،ان بیماریوں سے جانوروں کو بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مون سون میں جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں،جانوروں کے باڑے کو روزانہ صاف کریں،گندگی، گوبر اور کیچڑ کو فوراً ہٹائیں،کیڑوں اور مکھیوں سے بچاؤ کے لیے اسپرے کریں خشک اور محفوظ جگہ کا تعین لازمی کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کو بارش سے بچانے کے لیے چھت کا انتظام کریں، خاص کر بھیڑ بکریوں کے مون سون موسم میں پائوں خراب ہو جاتے ہیں جس کی حفاظت کے لیے زمین کو خشک رکھنے کے لیے ریت یا لکڑی کے ٹکڑے بچھائیں،ہوا دار باڑہ بنائیں تاکہ نمی نہ جمے صاف پانی اور خوراک دیں،پینے کے لیے پانی صاف دیں خراب یا گیلا چارہ نہ دیں،خوراک کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ گندگی یا کیڑے نہ لگیں۔

ایمر جنسی کی صورت میں اپنے قریبی ویٹرنری ڈاکٹر یا لائیوسٹاک دفتر سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :