محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 8 اگست 2025 13:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار رواں ہفتہ کے دوران پنیری کی کاشت کا عمل مکمل کرلیں اور ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام نگینہ، روما، پاکٹ کی کاشت کو ترجیح دی جائے اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے آبپاشی و کھادوں کی فراہمی کا عمل بھی جاری رکھاجائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عدیل احمدنے کہاکہ سبزیات کو 8 سے10 دن کے وقفہ سے آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اگر کسی جگہ پر زمین کمزور ہو تو اسے 4 سے5دن کے وقفہ سے بھی آبپاش کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کل بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل، جوؤں، سبز تیلے کاحملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہٰذا کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کے عملے کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں تاکہ سبزیوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :