اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال کی زیر صدارت فیلڈ سٹاف سے ہفتہ وار اجلاس کا انعقاد

جمعہ 8 اگست 2025 13:29

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی کی زیر صدارت فیلڈ سٹاف سے ہفتہ وار اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیلڈ اسٹاف و دیگر عملہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فیلڈ عملہ کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کسانوں کو فیلڈ میں جاکر دھان کی بیماریوں اور دھان کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے آگاہی دی جائے اور کسان ٹریننگ پروگرام کیلئے کوششیں تیز کی جائیں تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جاسکے۔

انہوں نے عملہ کو کہا کہ کسانوں کوعلاقے میں کھیت کی فصلوں کے انتظام کے پندرہ روزہ پیغام کے بارے میں تربیت دیں۔ اجلاس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ دھان کے کھیتوں کا دورہ بھی کیا ، فصل کو چیک کیا، موقع پر کسانوں کو مناسب زہروں کے استعمال اور زیادہ آبپاشی سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :