ایبٹ آباد، زراعت کے فروغ کے لئے کسانوں کی رجسٹریشن کا آغاز

جمعہ 8 اگست 2025 23:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ میں زراعت کے فروغ کے لئے کسانوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سےچئیرمین بکوٹ حسام جمشید عباسی نے کہا کہ علاقہ سے ختم ہوتی زراعت اور پھلدار باغات کی کمی اور کسانوں کو آگاہی اور بغیر کسی سفارش کے کسانوں اور محکمہ زراعت کو آپس میں مل کر کام کی ضرورت ہے۔ بکوٹ کے عوام اس مفت رجسٹریشن سے فائدہ اٹھائیں تاکہ آنے والے دنوں میں حکومت کی طرف سے کوئی سکیم آئے تو ان رجسٹرڈ کسانوں کو برائے راست فائدہ ملے ۔فیلڈ آفیسر سردار عدنان نے کہا کہ یونین کونسل بکوٹ نمل میں کسانوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور لوگ زرعی پیداوار اور پھلدار درختوں سے زیادہ سے زیادہ فوائد لے سکتے ہیں۔