ملتان آرٹس کونسل میں جشن آزادی کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

ہفتہ 9 اگست 2025 13:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کیا،ریڈیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر اور ضلعی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جشن آزادی اور آپریشن معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں قومی ہیروز اور شہدا کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادی کا دن بھرپور قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ،ہمارے قومی ہیروز اور شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں شناخت دی ،زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن اور مقصد کبھی نہیں بھول سکتیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ بہترین پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے ،ضلعے بھر میں بھرپور لائٹنگ اور فلوٹ چلائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس تصویری نمائش کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے بزرگوں اور شہیدوں کے اس لازوال کارنامے کو منفرد انداز میں اجاگر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :