طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلر بھی بند کروانا شروع کردئیے

چھاپوں کے دوران طالبان نے خواتین کے موبائل فون بھی چیک کیے،افغان میڈیا

ہفتہ 9 اگست 2025 15:26

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)افغان طالبان نے خواتین کی سہولت کے لیے گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز کو بھی بند کروانا شروع کردیا ہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل میں متعدد خواتین بیوٹیشنز نے بتایا کہ طالبان نے حالیہ دنوں میں کابل کے کچھ علاقوں میں گھروں میں بنائے گئے درجنوں بیوٹی سیلونز کو بھی بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین بیوٹیشنز کا مزید بتانا ہے کہ طالبان نے ان کے گھروں پر چھاپے مارے، سیلون کا سامان ضبط کر لیا اور خاندان کے افراد سے کام روکنے کے معاہدوں پر دستخط کروائے۔افغان میڈیا کے مطابق کچھ خواتین نے یہ بھی بتایا ہے کہ چھاپوں کے دوران طالبان نے ان کے موبائل فون بھی چیک کیے اور کام دوبارہ شروع کرنے کی صورت میں گرفتار کر کے عدالت لے جانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :