پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی ، جواء کھیلنے والے 13 افراد گرفتار

ہفتہ 9 اگست 2025 19:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 13 افراد کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر داؤ پر لگی رقم 24 ہزار 600 روپے، 9 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 15 ہزار 500 روپے، 8 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔ اسی طرح صدر واہ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 9 ہزار 100 روپے، ایک موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، اس لعنت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :