ساہیوال میں انسانی پیپیلوما وائرس ویکسین کی قومی مہم کے باقاعدہ آغاز سے قبل حتمی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 9 اگست 2025 19:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) انسانی پیپیلوما وائرس ویکسین کی قومی مہم کے باقاعدہ آغاز سے قبل حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ اینڈ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران 9 سے 14 سال کی بچیوں کو رحم کے کینسر (سروائیکل کینسر) سے بچاؤ کے لیے HPV ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ ویکسینیشن کے لیے نہ صرف گرلز اسکولوں میں خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں گی بلکہ شہری آبادیوں میں کمیونٹی اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیوں تک یہ سہولت پہنچائی جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں 12 روزہ اس مہم کے دوران 1 لاکھ 89 ہزار سے زائد بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےجو کل آبادی کا 6.8 فیصد بنتا ہے۔ اجلاس میں ویکسین کی دستیابی، فیلڈ ٹیموں کی تربیت، سیکورٹی اقدامات، عوامی آگاہی اور کمیونٹی شمولیت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :