وزیراعلی گلگت بلتستان کا دنیور منو گہ نالہ حادثے پر اظہار افسوس

حکومت گلگت بلتستان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی

پیر 11 اگست 2025 12:32

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دنیور منو گہ نالہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے حاجی گلبر خان نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو حکومتی پالیسی کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔حاجی گلبر خان نے کہا کہ حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہی-متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی حاجی گلبر خان نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں صوبائی سکریٹری داخلہ اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک رہنے کی احکامات دیے ہیں -صوبائی سکریٹری صحت کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے -

متعلقہ عنوان :