اسلحہ کے زور پر کارروائیاں کرنے والا خواتین کا 5رکنی گینگ گرفتار

خواتین دکانوں، مارکیٹوں میں وارداتوں میں ملوث ہیں‘ لاہور پولیس

پیر 11 اگست 2025 15:19

اسلحہ کے زور پر کارروائیاں کرنے والا خواتین کا 5رکنی گینگ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) لاہور میں خواتین کا 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا گیا، خواتین دکانوں، مارکیٹوں میں وارداتوں میں ملوث ہیں، مناواں کی دکان میں اسلحہ کے زور پر بھی واردات کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاہور میں خواتین کا 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا گیا ہے، جو مختلف مارکیٹوں اور دکانوں میں وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون دکاندار کو باتوں میں الجھاتی دوسری خواتین چوری کرتی تھیں، خواتین گینگ نے مناواں کی دکان میں اسلحہ کے زور پر بھی واردات کی۔پولیس کے مطابق خواتین ڈکیت گینگ کا زیادہ تر نشانہ الیکٹرانکس اور ہارڈوئیر شاپس بنیں۔

متعلقہ عنوان :