والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی جشنِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام 12 سے14اگست تک کرے گی

پیر 11 اگست 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی جشنِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام 12 سے14اگست تک کرے گی۔ اس پروگرام کا مقصد شہریوں کو جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے زیادہ وقت دینا ہے تاکہ وہ ان تقریبات سے لطف اندوز ہوں اور اپنے ملک کے ثقافتی ورثے سے جڑ سکیں۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ لاہور کے مشہور تاریخی مقامات جن میں شاہی قلعہ، مقبرہ جہانگیر، شالامار باغ، وزیر خان بارہ دری، حضوری باغ، فوڈسٹریٹ اور اندرون لاہور کے تمام موجودہ تاریخی دروازے شامل ہیں کو والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

اس خصوصی اقدام کا مقصد آزادی کی روح کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور پاکستانی قوم کے اس عزم و حوصلے کو یاد کرنا ہے جس کے تحت حالیہ معرکہ حق میں اپنی آزادی کا دفاع کیا گیا۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ڈی جی ملیحہ رشید نے کہا ''ہم چاہتے ہیں کہ یہ جشن آزادی ہر ایک کے لیے یادگار بنے۔21اگست سے تقریبات کا آغاز کرنے سے لوگوں کو زیادہ مواقع ملیں گے کہ وہ جشن میں شریک ہوں اور اپنے ورثے اور حب الوطنی پرفخر کریں۔

متعلقہ عنوان :