ایل ڈی اے کاٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں توسیع کا فیصلہ

ٹولنٹن مارکیٹ سے ملحقہ نالہ کورکرکے نیا سلاٹرہائوس بنایاجائے گا،پی سی ون تیار

پیر 11 اگست 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ٹولنٹن مارکیٹ سے ملحقہ نالہ کورکرکے نیا سلاٹرہائوس بنایاجائے گاجس کا پی سی ون تیارکرلیا گیاہے ،سلاٹر ہائوس ، لوڈنگ ان لوڈنگ ایریا و دیگر مشینری کاتخمینہ 1ارب 62کروڑلگایاگیا،ایل ڈی اے پی سی ون منظوری کیلئے پی این ڈی کو ارسال کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایل ڈی اے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پرکام مکمل کرچکا تھا،جدید سلاٹر ہائوسنگ میں مینول سلاٹرنگ کی جائے گی،گوشت کی ترسیل کا نظام جدید خطوط پر ہوگا۔ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا تخمینہ لاگت کے بعد ڈیزائن ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :