محسن نقوی کا ژوب میں فتنہ الہندوستان کے مزید 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 12 اگست 2025 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ چند روز میں مجموعی طور پر 50بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھنانی سازش کو ناکام بنایا۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔