رحیم یارخان ،کپاس کی فصل کے لیے اگست کا مہینہ اہم ، خوراک اور پانی کی کمی نہ آئے دیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

منگل 12 اگست 2025 17:30

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) کپاس کی اچھی پیداوار کے لیے اگست کا مہینہ نہایت اہم ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیاقت پور کاشتکار اس مرحلے پر کپاس کی فصل کو خوراک اور پانی کی کمی نہ آنے دیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چودھری حسیب اکبر نے لیاقت پور میں کپاس کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ذمینداروں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا کہنا تھا کہ اسوقت کپاس کی فصل کے لیے موسم اور درجہ حرارت انتہائی سازگار ہے کپاس کی فصل نہایت اہم مرحلے سے گزر رہی ہے اس مرحلے پر کپاس کی فصل کو زیادہ خوراک اور پانی کی ضرورت ہے تاکہ فصل پر زیادہ پھل پھول لگے اور ٹینڈو ں کے وزن میں اضافہ ہو سکے۔

اس سال موسمی حالات کی وجہ سے کچھ علاقوں میں کپاس کی فصل کی بڑھوتری کم دیکھنے میں ائی ہے کاشتکار فصل کی بڑھوتری کے لیے محکمانہ سفارشات پر عمل کریں جس کے لیے مائیکرو نیوٹرینٹس ،امائنو ایسڈز یا دو کلوگرام فی ایکڑ یوریا کا سپرے کیا جا سکتا ہے۔اچھی پیداوار کے لیے کھادوں کا استعمال زمین کی قسم کے حساب سے کریں، آب پاشی کے لیے موزوں پانی کا استعمال کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :