ڈنمارک کا اردن اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے غزہ میں امدادی ایئر ڈراپ آپریشن میں حصہ لینے کا اعلان

بدھ 13 اگست 2025 13:05

کوپن ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈنمارک نے اردن اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے غزہ میں امدادی ایئر ڈراپ آپریشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوککے راسموسن نے پبلک براڈکاسٹر ڈی آر کو بتایا کہ ہم نے غزہ پر ایک ہوائی ڈراپ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 22 اگست سے پہلے C-130 طیارے سے امدادی سامان گرائے گا ۔ انہوں نے ڈنمارک کی امداد کے حجم کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

متعلقہ عنوان :