فیسکوکے زیر اہتمام یو م آزادی ومعرکہ حق بھرپور جوش و جذبے سے منایاجائے گا

بدھ 13 اگست 2025 13:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیراہتمام یوم آزادی ومعرکہ حق بھرپور طریقے سے منا یاجائے گا۔14اگست کو دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب فیسکو ہیڈکواٹرز میں جمعرات کی صبح نو بجے ہو گی جس میں چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئرمحمد عامر اور دیگر فیسکو افسران و ملازمین پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھیں گے جبکہ فیسکو کے جھنگ،سرگودھا اور میانوالی سرکلز میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں موقع کی مناسبت سے فیسکو ہیڈکوارٹر اور تمام دیگر فیسکو دفاتر کی عمارات پر چراغاں اورقومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی گئی ہیں۔