ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی باہمی تعاون اور فوری رابطے کے ذریعے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات یقینی کی ہدایت

بدھ 13 اگست 2025 16:16

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی زیرصدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل)، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینا اور ضلعی سطح پر حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون اور فوری رابطے کے ذریعے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :