ستمبر میں مولی ، شلجم، گاجر اور سرسوں کے ساگ کی کاشت شروع کردیں،محکمہ زراعت

بدھ 13 اگست 2025 16:16

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ ستمبر میں مولی ، شلجم، گاجر اور سرسوں کے ساگ کی کاشت شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے کے وسط سے مولی ،شلجم، گاجر اور سرسوں کے ساگ کی کاشت شروع کردیں ،ان چار سبزیوں کا استعمال ہر گھر میں زیادہ ہوتا ہے اور اس سے زرمبادلہ بھی زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت پر کاشت کی گئی سبزیوں سے کاشتکار زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں اور وقت کا کاشتہ سبزیاں زیادہ دیر تک فصل دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سبزیاں کاشت کرنے کیلئے زمین کو ہل چلا کر اچھی طرح سے تیار کرلیں اور 8 سے 10 ٹرالی فی ایکڑ کے حساب سے گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوبر کی کھاد ڈالنے کے بعد زمین کو دوبارہ ہل چلا کر تیار کرلیں اور بیج و کھاد کی مقررہ حد سے زیادہ نہ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و راہنمائی کیلئے فیلڈ میں موجود محکمہ زراعت کے نمائندگان سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :