قلات ،محکمہ تعلیم کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آفیسر کلب میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

بدھ 13 اگست 2025 20:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ قلات کے زیر نگرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے آج 13اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آفیسر کلب میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔ٹورنامنٹ میں مختلف سکولوں کے طالبات اور ضلعی افسران نے شرکت کی ۔بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں طالبات کے درمیان شاندار میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان سابقہ ڈی ایچ او ڈاکٹر علی اکبر نیچاری اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی تھے۔بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اور سابقہ الیکشن کمشنر ڈیڈی ہارون مینگل کے درمیان دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا ۔مہمان خاص ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیموں کے لیئے نقد انعامات کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔