سندھ میوزک آرٹ پروموٹرز کے نئے عہدیداران کا اعلان، فن و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اظہار

بدھ 13 اگست 2025 20:30

t جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2025ء) سندھ میوزک آرٹ پروموٹرز کے نئے عہدیداران کا اعلان، فن و ثقافت کے فروغ کے عزم کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میوزک آرٹ پروموٹرز تنظیم کی عبوری مرکزی کابینہ تشکیل دی گئی، سال 2025/2026 کے لیے نئے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بانی چیئرمین عمران صادق، سینئر وائس چیئرمین سید وزیر علی شاہ، سیکریٹری جنرل ندیم سرمد، جوائنٹ سیکریٹری عبدالرزاق جمالی، فنانس سیکریٹری تحسین سلطانہ، پریس سیکریٹری محمد سندھ یار، آفیس سیکریٹری ذوہیب بھنگوار اور مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی میں فتح علی سندھیلو، سہیل سرور، آفتاب علی قمبرانی، سکندر علی جوگی اور بلاول سندھیلو کو منتخب کیا گیا، مرکزی چیئرمین عمران صادق نے اعلان کیا کہ 14 اگست کے بعد سندھ میوزک آرٹ پروموٹر کا مرکزی وفد وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات کرکے سندھ کے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے 5 نکاتی ایجنڈا پیش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ 8 سال سے سندھ کی فن و ثقافت، موسیقی اور ہنر مندوں کے فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے اور مستقبل میں اس خدمت کو مزید وسعت دی جائے گی، اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے کہا کہ سندھ کی موسیقی اور ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہمارا مشن ہے انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نہ صرف فنکاروں اور ہنر مندوں کی مالی معاونت کرے گی بلکہ ان کے لیے تربیتی اور آگاہی پروگرام بھی منعقد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :