یوم آزادی پر واپڈا ہائوس میں پرچم کشائی کی تقریب

ممبر فنانس واپڈا نے واپڈاآڈیٹوریم میں پرچم کشائی کی، ممبرپاوراورممبرواٹربھی ہمراہ تھے واپڈاگرلز ہائی سکول منگلا کی طالبات کی بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت، قومی ترانہ گایا، ملی نغمے پیش کئے

جمعرات 14 اگست 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)یوم آزادی قومی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے واپڈا ہاس لاہور میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے پرچم کشائی کی۔ ممبر پاور محمد عرفان میانہ اور ممبر واٹر سید علی اختر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں واپڈا آفیسرز، ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی تقریب میں خصوصی طور پرشریک واپڈا گرلزہائی سکول منگلا کی طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا۔ طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے بھی پیش کیے۔ واپڈا ہائوس پر یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا قومی پرچم بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ اِس پرچم کی لمبائی 100فٹ اور چوڑائی 40 فٹ ہے، جبکہ اِس کا وزن 180کلو گرام ہے۔جشن آزادی کی مناسبت سے و اپڈا ہاس کی عمارت کو قومی پرچم اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔