بھکر ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھکر کا جشن آزادی اور معرکہ حق کی شاندار فتح کے پرمسرت موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا خصوصی دورہ

جمعرات 14 اگست 2025 15:53

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی شاندار فتح کے پرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور سلامی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں افسران نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی۔ تقریب میں آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو، سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ اور ایم ایس ڈاکٹر احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :