گوجرانوالہ،عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیراہتمام مرکزی دارالعلوم اہلسنت وجماعت ریاض المدینہ گوجرانوالہ میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 16:51

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیراہتمام مرکزی دارالعلوم اہلسنت وجماعت ریاض المدینہ گوجرانوالہ میں امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام حضرت علامہ صاحبزادہ پیرمحمد رفیق احمد مجددی کی زیر صدارت تقریب پرچم کشائی بسلسلہ جشن آزادی /معرکہ حق کاانعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس میں میجر محمد سلمان آئی ایس پی آر گوجرانوالہ کینٹ ،فیصل سلطان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اوررضوان طارق ایس ایس پی آپریشنز ،مظہر قیوم ناہرہ سابق ضلعی چیر مین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں طلباء نے تلاوت و نعت ،قومی ترانہ اورملی نغمے پیش کئے۔امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام نےمہمانان گرامی کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹااوردعائے خیرکی گئی۔آخر میں  ناظم اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام محمد سعید احمد صدیقی نے پروگرام میں تشریف لانے پر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔\378

متعلقہ عنوان :