سموٹرچ نے 3 ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دے دی

القدس کے قریب توسیعی منصوبہ فلسطینی ریاست کا خیال دفن کر دے گا، اسرائیلی وزیر

جمعرات 14 اگست 2025 17:24

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئیل سموٹرچ نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے قریب ایک متنازع علاقے میں 3400 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ یہ بات اسرائیلی ٹی وی نے بتائی۔

(جاری ہے)

سموٹرچ کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں آباد کاری کے توسیعی منصوبے، فلسطینی ریاست کے تصور کو دفن کر دیں گے۔یہ علاقہ، جسے E1 کہا جاتا ہے، معالیہ ادومیم کے قریب واقع ہے اور اس کی تزویراتی حیثیت ایسی ہے کہ یہ بیت المقدس کے جنوبی اور شمالی حصوں کو ایک دوسرے سے جدا کرتا ہے۔