چارسدہ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر و دیگر حکام کا نظر منڈا ہیڈ ورک کا دورہ

جمعہ 15 اگست 2025 15:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ ریاض احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر ایکسین ایری گیشن، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 کے ہمراہ دریائے سوات میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر منڈا ہیڈ ورک کا دورہ کیا جہاں دریائے سوات میں پانی کے تیزی سے اضافے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ڈی اس پی تنگی کو لوگوں کو دریا کے کنارے سے ہٹانے کے سختی سے ہدایات جاری کی اور منع نہ ہونے والے لوگوں کو حوالات بھیجنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر عوام کو اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے آپ محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

متعلقہ عنوان :