روس کے دور دراز مشرقی علاقے کامچٹکا میں ایک اور زلزلہ

جمعہ 15 اگست 2025 17:41

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) روس کے دور دراز مشرقی علاقے کامچٹکا میں جمعہ کو ایک اور زلزلہ آیا۔تاس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز پیٹرو پاولوسک۔کامچٹسکی سے 97 کلومیٹر دور تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 30 جولائی کی صبح کامچٹکا کے ساحل کے قریب سمندر میں ایک خوفناک زلزلہ آیا، جو 1952 کے بعد سے اس علاقے میں سب سے زیادہ شدید زلزلہ تھا۔ ریکٹر سکیل پر 8.8 کے اس زلزلے نے بحرالکاہل میں سونامی کو جنم دیا، جس سے جاپان، امریکا اور فلپائن میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا۔ ماہرین ارضات نے اس علاقے میں آفٹر شاکس ایک ماہ تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :