ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار کاڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

جمعہ 15 اگست 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، عملے سے ملاقات کی اور ہسپتال کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران انسنیٹر کو فعال پایا گیا،لیبر روم صاف اور بہتر حالت میں تھا تاہم ڈاکٹر کی غیر حاضری نوٹ کی گئی۔

اس کے علاوہ ڈائیلاسز یونٹ عملے کی کمی کے باعث غیر فعال تھاجبکہ 7 ایمبولینسز میں سے 4 چل رہی تھیں اور باقی کو مرمت کی ضرورت تھی، ہسپتال کے CCTV کیمرے خراب اور سولر سسٹم مناسب بجلی فراہم نہیں کر رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ادویات سٹورز کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :