علاقائی نسل کی بھیڑوں کی پرورش کو فروغ دیا جائے، ڈاکٹر وسیم احمد

ہفتہ 16 اگست 2025 14:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر وسیم احمد نے کہا ہے کہ بھیڑوں اور بکریوں کی پرورش کرنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ زیادہ گوشت اور اعلیٰ معیار کی اون حاصل کرنے کے لیے علاقائی ماحول سے ہم آہنگ نسلوں کو ترجیح دیں۔ جانوروں کے باڑے زمین کی سطح سے کم از کم دو فٹ بلند بنائے جائیں تاکہ صفائی اور بیماریوں سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم احمد نے کہا کہ مویشیوں کو ہر چار ماہ بعد باقاعدگی سے کرم کش ادویات پلانا ضروری ہے تاکہ اندرونی امراض سے بچاؤ ممکن ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اون کی بہتر پیداوار کے لیے سال میں دو بار، یعنی موسم بہار اور موسم خزاں میں کترائی کا عمل مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کی شمولیت نہایت اہم ہے، کیونکہ عالمی سطح پر لائیو سٹاک کا شعبہ زیادہ تر پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے مویشی پال حضرات پر زور دیا کہ وہ محکمہ لائیو سٹاک کی رہنمائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید طریقوں کو اپنائیں تاکہ پیداوار اور آمدن میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :