ایئر کینیڈا کے 10ہزار کیبن عملے کی ہڑتال، سیکڑوں پروازیں گرائونڈ کر دی گئیں

ہفتہ 16 اگست 2025 17:49

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)ایئر کینیڈا کے 10 ہزار فضائی میزبانوں نے تنخواہوں پر مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ہڑتال کردی جس کے نتیجے میں ملک کی سب سے بڑی فضائی کمپنی نے اپنی بیشتر پروازیں معطل کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئر کینیڈا کے 10ہزار سے زائد فلائٹ اٹینڈنٹس ہڑتال پر ہیں جس سے روزانہ 1 لاکھ 30 ہزار مسافر متاثر ہوں گے، ہڑتال کے دوران عملہ کینیڈا کے بڑے ہوائی اڈوں پر احتجاجی مظاہرے بھی کرے گا۔یہ 1985 کے بعد فضائی میزبانوں کی پہلی بڑی ہڑتال ہے۔

متعلقہ عنوان :