قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی چینی صلاحیت جون تک 2.159 بلین کلوواٹ کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی

ہفتہ 16 اگست 2025 17:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں چین نے اپنے توانائی کے ڈھانچے میں سبز اور کم کاربن کی تبدیلی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، شہری اور دیہی تعمیرات کے سبز اور کم کاربن کی سطح کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق توانائی کی پیداوار میں چین کے کوئلے کی کھپت کا حصہ 2020 میں 56.8 فیصد سے کم ہو کر 2024 میں 53.2 فیصد رہا جبکہ غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 15.9 فیصد سے بڑھ کر 19.8 فیصد ہو گیا ۔

دنیا میں قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے والا بڑا ملک چین ہے ۔ رواں سال جون کے آخر تک چین کی قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2.159 بلین کلوواٹ تک پہنچ چکی تھی جو چین کی کل صلاحیت کا تقریباً 59.2 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :