یونی لیور نے چین میں آل-کیٹیگری فوڈ پروڈکشن بیس کا آغاز کردیا

ہفتہ 16 اگست 2025 18:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) لندن میں قائم کنزیومر گڈز کی بڑی کمپنی یونی لیور نے چین میں اپنی آل-کیٹیگری فوڈ پروڈکشن بیس کو آپریشنل کردیا، جو اس کی سمارٹ مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین انٹیگریشن کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔شنہوا کے مطابق یہ سہولت جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں واقع ہے، جس کا مقصد جنوبی چین میں یونی لیور کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا اور چینی مارکیٹ میں اس کے سپلائی چین نیٹ ورک کو مضبوط کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اسی کے ساتھ ایک لاجسٹکس پارک بھی کھولا گیا ہے، جو یونی لیور کے فوڈ بزنس کی بین الاضلاعی تقسیم کا اہم مرکز ہوگا۔ اس گودام میں عام ویئرہاؤسز کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ سٹوریج ڈینسٹی ہے جبکہ اس کی وصولی اور ترسیل کی صلاحیت 60 فیصد زیادہ ہو گئی ہے۔یونی لیور فوڈز نارتھ ایشیا کی جنرل منیجر جوائس ژو نے کہاکہ نیا بیس ہمیں مستقبل کی ترقی پر پُر اعتماد بناتا ہے، ہم سبز پیداوار کے ذریعے استعداد اور قدر میں اضافہ کریں گے۔یاد ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر گڈز کمپنیوں میں شامل یونیلور چین میں شنگھائی میں ریجنل ہیڈکوارٹر اور گلوبل آر اینڈ ڈی سینٹر کے ساتھ ساتھ آٹھ بڑے پروڈکشن بیسز اور لاجسٹکس مراکز بھی چلا رہی ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :