کمالیہ ،پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیراہتمام ایک شام شعر و سخن کی تقریب

اتوار 17 اگست 2025 14:45

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیراہتمام ایک شام شعر و سخن خوبصورت سینئر شاعر و ہیلتھ آفیسر آصف منیر آصف کا انعقاد کیا گیا، شرکا شاعر طارق بشیر طارق،وارث علی ڈار،ارشد جٹ،حماد علی نے شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی، ٹیم پیاراپاکستان کے اراکین نے ابوبکر جٹ کی میزبانی میں بابا امین گڈو،شہباز علی،حافظ عبدالرف انصاری،وقار الحسن سوشل ایکٹیویسٹ،کپتان عدنان دانی کمبوہ،مہر عمران موہل سیشن کورٹ،عتیق الرحمن انصاری،سرمد مغل،اعظم قادری، علی جٹ،کاشف علی،فیصل قادری اور دیگر ادبی شعور رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

۔شرکا نے شاعر آصف منیر آصف کی فنی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا اور ان کے خوبصورت لب و لہجے اور اشعار پر دل کھول کر داد دی۔

(جاری ہے)

۔شریک شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور اس حسین شام کو اپنے خوبصورت کلام سے رنگین بنا دیا۔۔۔مزید ایک ادبی پلیٹ فارم کے انعقاد پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں شہر کمالیہ کے منفرد اور چھپے ہوئے شعرا کو منظر عام پر لانے کی فنی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔۔۔اس موقع پر بانی و منتظم پیاراپاکستان ساجدکمبوہ نے کہا کہ ادبی خدمات کے لیے ٹیم پیاراپاکستان ہمیشہ سے متحرک تھی اور ہمیشہ متحرک رہے گی، آخر میں پروفیسر اقرار مصطفی مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی اور انکی ادبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :