ائیر کینیڈا کے ملازمین کا ہڑتال ختم کرنے سے انکار ، سینکڑوں طیار ے گرائونڈ

پیر 18 اگست 2025 11:32

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) کینیڈا کی فضائی کمپنی ایئر کینیڈ ا کے ملازمین کی طرف سے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کے بعد فضائی کمپنی کےسینکڑوں طیاروں کو گرائونڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ کمپنی روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو سفری سہولتیں فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کی یونین نے حکومت کے ساتھ مل کر ملازمین کو ہڑتال ختم کرنے اور کام پر واپس آنے کو کہا تھا تاہم ملازمین نے اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیاہے۔

فضائی کمپنی کے ملازمین اجرت اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی حکومت فضائی کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال ختم کرانے کے لئے عدالت سے رجوع اور قانون سازی جیسے آپشنز پر غور کر رہی ہے تاہم پارلیمنٹ میں 15 ستمبر تک تعطیلات کے باعث فوری قانونی سازی ممکن نظر نہیں آرہی ۔