ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کا لکی مروت کا دورہ، امن و امان اور سکیورٹی سے متعلق اجلاس

پیر 18 اگست 2025 14:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) لکی مروت ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے آج لکی مروت کا دورہ کیا۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان اور سرکل ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ضلع کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دہشتگردی کے تدارک، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر حکمت عملی مرتب کی گئی۔

ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ گشت اور چیکنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے اور عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دیا جائے تاکہ پولیس اور عوام کا باہمی تعاون مزید مستحکم ہو۔ڈی آئی جی سجاد خان نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے پر مرکوز رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :