ابوظہبی کے ورلڈ چیمپئن راشد الملہ نے ایکوا بائیک ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

پیر 18 اگست 2025 17:05

ابوظہبی کے ورلڈ چیمپئن راشد الملہ نے ایکوا بائیک ورلڈ چیمپئن شپ میں ..
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ابوظہبی ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ سٹار راشد الملہ نےایکوا بائیک ورلڈ چیمپئن شپ 2025 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انڈونیشیا گرینڈ پری کے افتتاحی مرحلے میں ابوظہبی ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ سٹار راشد الملہ نے فری سٹائل کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

موجودہ عالمی چیمپئن راشد الملہ نے 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی، جہاں انہیں دنیا کے صفِ اوّل کے رائیڈرز کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا رہا۔ فری سٹائل کیٹیگری میں اٹلی کے روبرٹو مارینی نے 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور طلائی تمغہ جیتاجبکہ ان ہی کے ہم وطن میسیمو آکومولو نے 44 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ورلڈ چیمپئن شپ کے اس پرو سرکٹ سلسلے کا اگلا مرحلہ 17 سے 19 اکتوبر کے درمیان اٹلی کے شہر اولبیا میں منعقد ہوگا، جو انڈونیشیا کے بعد اس عالمی مقابلے کا دوسرا بڑا پڑاؤ تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :