منتخب کردہ 17 کھلاڑی بھارت کو بھی ہرا سکتے ہیں ، عاقب جاوید کا دعوی

بگ بیش اور پی ایس ایل جیسے ایونٹ آگے آئیں گے، بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور جو پرفارم کرے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا سکتا ہے : گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اگست 2025 12:36

منتخب کردہ 17 کھلاڑی بھارت کو بھی ہرا سکتے ہیں ، عاقب جاوید کا دعوی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اگست 2025ء ) ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے دعوی کیا ہے کہ منتخب کردہ 17 کا کھلاڑی بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ 
عاقب جاوید نے ایشیاء کپ میں 14 ستمبر کے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا اور کہا کہ پُرامید ہوں کہ منتخب کیے گئے 17 کھلاڑی بھارت کو ہرا سکتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ بگ بیش اور پی ایس ایل جیسے ایونٹ آگے آئیں گے، بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور جو پرفارم کرے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا سکتا ہے۔

 
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں باہر اعظم کے ناکام ہونے پر کہا کہ 3 میچوں کی کارکردگی پر ان کی فارم کو جانچنا درست نہیں وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔ 
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

 

سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

 
سترہ رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث شامل ہیں۔ ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ 
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر سے شارجہ میں ہوگی۔ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔