پاکستان کے کرکٹ سسٹم نے بابر اعظم کو ہرا دیا، وکرانت گپتا

پاکستان کی کرکٹ میں ایسے کونسے تیر چلانے والے کھلاڑی ہیں کہ آپ نے کہ آپ نے بابر اعظم کو ڈراپ کردیا : بھارتی صحافی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اگست 2025 15:56

پاکستان کے کرکٹ سسٹم نے بابر اعظم کو ہرا دیا، وکرانت گپتا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اگست 2025ء ) بھارتی صحافی وکرانت گپتا بابر اعظم کو ایشیا کپ سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر برہم ہو گئے۔ 
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ میں ایسے کونسے تیر چلانے والے کھلاڑی ہیں کہ آپ نے کہ آپ نے بابر اعظم کو ڈراپ کردیا ۔

(جاری ہے)

 

بھارتی سپورٹس صحافی نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ بابر اعظم کو آرام دے رہے ہیں، پاکستان کے پورے کرکٹ سسٹم نے بابر اعظم کو ہرا دیا ہے، بابر کی ہار نہ صرف خود سے بلکہ پاکستانی کرکٹ سسٹم سے بھی ہوئی ہے، اسس سسٹم میں ایسا کوئی نہیں تھا جو کہتا کہ بابر کو جتنا اعتماد چاہیے ہم انہیں دیتے ہیں، جاؤ جا کر رنز بناؤ۔