سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی متعلقہ حکام کو ہدایت

پیر 18 اگست 2025 17:21

سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے، صوبائی وزیر چوہدری شافع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات کے دورہ کے دوران سروس موڑ فلائی اوور پر جاری کام کا معائنہ کیا۔متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو سروس موڑ فلائی اوور پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے سروس موڑ فلائی اوور کیلئے ریلوے حکام سے ایک ہفتے کے اندر این او سی حاصل کرنے کے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مفاد عامہ کے اس منصوبے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی،سروس موڑ فلائی اوور میں توسیع کی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :