یوٹیوبرڈکی بھائی کا گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف

سعد الرحمان نے تشہیر کے دوران گیمبلنگ ایپ سے کروڑوں روپے وصول کئے ڈکی بھائی 12جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث پائے گئے

پیر 18 اگست 2025 22:00

یوٹیوبرڈکی بھائی کا گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے متعلق تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس دوران ڈکی بھائی کے گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف ہواہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سعد الرحمان نے تشہیر کے دوران گیمبلنگ ایپ سے کروڑوں روپے وصول کئے، ڈکی بھائی 12جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث پائے گئے، ڈکی بھائی کو متعدد بار تفتیش میں شامل ہونے کے لئے بلایا گیا، تفتیش میں شامل نہ ہونے پر ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کیا گیا، ڈکی بھائی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔