معروف گلوکار اور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

ہفتہ 16 اگست 2025 14:32

معروف گلوکار اور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی  برسی  ہفتہ  کو منائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) معروف گلوکار اور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی برسی ہفتہ 16 اگست کو منائی گئی۔ نصرت فتح علی خان 13اکتوبر1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہو ئے اور پاکستان میں روایتی اور جدید موسیقی کے امتزاج کے بانی تھے۔ وہ پہلے موسیقار بھی تھے جنہوں نے مشرقی اور مغربی طرز موسیقی کی آمیزش سے عالمی سطح پر سامعین کےلئے قوالی کو ایک نیا رنگ دیا۔

(جاری ہے)

نصرت فتح علی خان مجموعی طور پر125البمز کے ساتھ سب سے زیادہ قوالی گانے والے آرٹسٹ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہے۔حکومت پاکستان نے موسیقی میں ان کی قابل ذکر خدمات پر انہیں 1987میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جبکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو کی جانب سے بھی انہیں میوزک ایوارڈ سے نوازا گیا۔نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو انتقال کرگئے۔ ان کی برسی کے موقع پر فنکار برادری اور مداحوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔