جدہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پہلے2 روزہ ’’انٹرنیشنل فورم آن گفٹڈنس اِن ہائر ایجوکیشن‘‘ کی میزبانی 3 ستمبر کو کرے گی

منگل 19 اگست 2025 10:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) جدہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پہلے2 روزہ ’’انٹرنیشنل فورم آن گفٹڈنس اِن ہائر ایجوکیشن ‘‘کی میزبانی کرے گی۔ یہ فورم 3 اور 4 ستمبر کو یونیورسٹی کے کانفرنس سینٹر میں وزیرِ تعلیم یوسف البنیان کی سرپرستی میں ہوگا۔ اردو نیوز کے مطابق منتظمین نے کہا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد یونیورسٹیوں میں ذہین طلبہ، ان کے خاندانوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ایسےذہین طلبہ کی معاونت کی جا سکے۔

فورم میں باصلاحیت طلبا کے ایوارڈ یافتہ ایسے جدت والے کاموں کو لوگوں کے سامنے رکھا جائے گا جنہیں بین الاقوامی نمائشوں میں پذیرائی مل چکی ہے۔ اس فورم میں ٹیلنٹ کی تلاش، موجودہ پالیسیوں اور پروگراموں میں ہونے والی مقامی اور بین لاقوامی پیشرفت کو نمایاں کیا جائے گا جو مقامی اور عالمی سطح پر ذہین طلبا کی دیکھ بھال کے لئے وقف ہے۔

(جاری ہے)

فورم میں لیبرمارکیٹ میں قومی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ایک اہم ذریعے کےطور پر جدت پسندی کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ دو روزہ فورم میں اہم سیشن ہوں گے اور پینل ڈسکشن بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان ثقافتی مقابلے، انٹر ایکٹیو نمائشیں اور خصوصی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جن میں شرکا کے لئے متعدد سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم کا مقصد ٹیلنٹ کی ترقی اور ذہین طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں لانے کے عہد کی پاسداری کرنا ہے۔ یہ اقدامات عالمی تبدیلیوں کے ہم پلہ ہیں اور مملکت کے وژن 2030 کے پائیدار ترقی کے نصب العین سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ایونٹ میں اس بات پر بھی تحقیق کی جائے گی کہ مستقبل میں یونیورسٹیوں میں ٹیلنٹ کی نگہداشت کس طرح کی جانی چاہیے۔

اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو درپیش چیلنجز اورسعودی اور بین الاقوامی جامعات میں تعلیمی ماحول اور ٹیلنٹ پروگرامز کو بہتر بنانے کے حل بھی تجویز کیے جائیں گے۔ فورم میں اعلیٰ تعلیم سے وابستہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے فیکلٹی کے ارکان ، سکول ٹیچر، ذہین اور تخلیقی صلاحیتیوں کے حامل طلبا اور ان کے اہلِ خانہ، ٹیلنٹ سینٹرز کے ڈائریکٹر اور نگران اور سماجی کارکنان ،ماہرینِ نفسیات شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :