ہری پور پولیس کی ربیع الاول اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے لیے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ

منگل 19 اگست 2025 15:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ہری پور پولیس نے ربیع الاول اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے لیے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی۔ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال اور آمدہ ماہ ربیع الاول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پولیس افسران نے پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور مل کر اپنے ضلع کو منشیات اور جرائم سے پاک ضلع بنائیں۔ پبلک لیزان کمیٹیاں عوام اور اداروں کے درمیان اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :