ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سے عمائدین بگروٹ کی ملاقات

منگل 19 اگست 2025 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سے عمائدین بگروٹ نےملاقات کی اور سیلاب سے تباہ ہونے والے واٹر چینلز اور پلوں بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر دنیور کو ہدایت کی کہ سینکر، دتوچی اور ہوپے کے واٹر چینلز کا فوری معائنہ کر کے رپورٹ پیش کریں تاکہ مرمتی کام جلد شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے ایکسئین بی اینڈ آر کو دتوچی اور ہوپے کے آر سی سی پل کی مرمت یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :