آئی سی ٹی کی برآمدات جولائی کے دوران 23.8 فیصد اضافے کے ساتھ 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئیں

بدھ 20 اگست 2025 01:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) آئی سی ٹی کی برآمدات جولائی کے دوران 23.8 فیصد اضافے کے ساتھ 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئیں جو کہ جولائی 2024ء کے دوران 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔ منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

سالانہ بنیادوں پر تجارتی سرپلس 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جو تمام سروسز میں سب سے زیادہ ہے جو جولائی 2024ء کے مقابلے میں 25.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ آئی سی ٹی سیکٹر کی برآمدات 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تمام سروسز میں سب سے زیادہ ہیں جو کہ خدمات کی کل برآمدات کا 47.5 فیصد ہیں جبکہ دیگر سروسز کی برآمدات 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں۔

متعلقہ عنوان :