کمالیہ بائی پاس عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،آئے روز حادثات

بدھ 20 اگست 2025 17:18

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)کمالیہ بائی پاس عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق کمالیہ بائی پاس روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک پر بڑے بڑے گڑھے اور دراڑیں نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہی ہیں بلکہ شہریوں کی جانوں کے لیے بھی خطرہ بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ آئے دن حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ، کئی افراد شدید زخمی اور قیمتی گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔ مقامی لوگوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بائی پاس کی فوری مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کو روکا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :