راؤ سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں بن انور کلب کا م لہ شہزاد کلب سے (کل )ہوگا

بدھ 20 اگست 2025 17:27

راؤ سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں بن انور کلب کا م لہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام جاری راؤ سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں بن انور کلب کا مقابلہ شہزاد کلب سے (کل) جمعرات کو فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ ناک ائوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے جس میں فیصل آباد سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میں 24 اگست کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :