بابر اعظم کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری ختم کی گئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ

اس وقت بابر اعظم کا سلیکشن کمیٹی پر اتنا پریشر ہے کہ اگر اس نے ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لے لی تو پورے پاکستان میں شور پڑ جائیگا : تنویر احمد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 اگست 2025 13:26

بابر اعظم کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری ختم کی گئی، سابق کرکٹر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2025ء ) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر تنویر احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے بابر اعظم کو باہر کرنے پر طنزیہ پوسٹ شیئر کردی۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے لکھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اور اے کیٹگری ختم کردی صرف کنگ کی وجہ سے، اس کو بولتے ہیں بابر اعظم پریشر، سلیکشن کمیٹی ڈر گئی۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت بابر اعظم کا سلیکشن کمیٹی پر اتنا پریشر ہے کہ اگر اس نے ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لے لی تو پورے پاکستان میں شور پڑ جائے گا‘۔ 
 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کے روز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں اے کیٹیگری کو ختم کردیا گیا اور بابر اعظم سمیت کئی نامور کھلاڑی بھی بی کیٹگری میں شامل ہیں۔ 
پول کو گزشتہ سال 27 سے 30 تک بڑھا دیا گیا ہے، جس میں 12 نئے نام کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ہیں، جن میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، اور سفیان مقیم شامل ہیں۔